Press Releases

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے سانگھڑ کے علاقے چوٹیاری میں 14 سالہ بچی پر تشدد کرنے والے بااثر ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے شاباش۔

کراچی، 22 جنوری 2026:-

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے سانگھڑ کے علاقے چوٹیاری میں 14 سالہ بچی پر تشدد کرنے والے بااثر ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لیے شاباش۔

ڈی آئی جی شہید بے نظیر آباد اور ایس ایس پی سانگھڑ کا فوری اور مؤثر ردِعمل قابلِ ستائش ہے۔

ملزم کی گرفتاری کے لیے مربوط حکمتِ عملی اختیار کی گئی، سندھ پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔

پولیس ٹیم میں شامل افسران و جوانوں کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازاجائے گا۔

متاثرہ بچی اور اہلِ خانہ کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سندھ پولیس زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔

سید سعد علی

ترجمان

انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ